ابنا: صدر احمدي نژاد نے ايراني سفيروں کو ہدايات جاري کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے-
انہوں نے کہا کہ تمہيں يہ بات اچھي طرح ذھن نشين رکھني چاہيے کہ تم مہذب ايراني قوم کے نمائندے ہو لہذا تمہيں وہاں پر اچھے اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرنا چاہيے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تاريخ اس بات پر گواہ ہے کہ ايراني قوم نے اب تک کسي قوم پر جارحيت نہيں کي بلکہ انہوں نے ہميشہ ديگر اقوام کي ترقي پر خوشي اور مسرت کا اظہار کيا ہے۔
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو غير وابستہ تحريک کي سربراہي منتقل ہونے سے ہمارے کندھوں پر سنگين ذمہ داري عائد ہوئي ہے لہذا ہميں اس ذمہ داري کو اچھي طرح نبھانے کي کوشش کرني چاہيے۔
.....
/169